نئی دہلی،1مارچ(ایجنسی) مرکزی حکومت نے بند ہوچکے پرانے 10 سے زیادہ نوٹ رکھنے والوں کو سزا دینے کے قانون کو عمل میں لا یا ہے- قانون کے تحت ایسے لوگوں پر کم از کم 10،000 روپے تک جرمانے کی تجویز ہے.
پارلیمنٹ نے گزشتہ ماہ مخصوص بینک نوٹ قانون، 2017 منظور کیا ہے. اس قانون کو منظور کرنے کا مقصد 500 اور 1،000 روپے کے بند کئے جا چکے نوٹوں کا استعمال کرتے ہوئے متوازی
معیشت چلانے کے امکانات کو ختم کرنا ہے.
صدر پرنب مکھرجی نے 27 فروری کو اس قانون پر دستخط کر دیے. اس میں یہ بھی انتظام ہے کہ اگر کوئی شخص جو نوٹ بندی کی مدت (9 نومبر سے 30 دسمبر، 2016) کے دوران بیرون ملک تھا اور اس کے بارے میں اگر وہ کوئی غلط اعلان کرتا ہے تو اس پر کم از کم 50،000 روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے. ایسے افراد کو بند نوٹ جمع کرانے کے لئے 31 مارچ تک کا وقت دیا گیا ہے.